لاہور کا اے کیو آئی 215 پر آ گیا، فضائی معیار میں واضح بہتری

لاہور کا اے کیو آئی 215 پر آ گیا، فضائی معیار میں واضح بہتری

اینٹوں کے بھٹوں کی اصلاح، صنعتی اخراج کی نگرانی کر رہے ہیں :محکمہ ماحولیات سموگ کے مستقل خاتمے کیلئے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری رہیگا:مریم اورنگزیب

لاہور(آئی این پی)سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 215 ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر کے مہینے میں فضائی معیار میں واضح بہتری کی علامت قرار دی جا رہی ہے ۔ حکام کے مطابق سموگ کنٹرول الیسی، ٹریفک مینجمنٹ اور صنعتی اخراج پر سختی سے عملدرآمد کے باعث فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق اینٹوں کے بھٹوں کی اصلاح، صنعتی اخراج کی نگرانی اور گاڑیوں کے ایمیشن چیک کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے ، دسمبر میں فضائی آلودگی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بہتری کے باوجود احتیاطی تدابیر جاری رکھیں، غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کے مستقل خاتمے کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔   

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں