پتنگ بازی:ممنوعہ ڈور کی اطلاع پر 5ہزار روپے انعام

 پتنگ بازی:ممنوعہ ڈور کی اطلاع پر 5ہزار روپے انعام

فی الحال اجازت نہیں ، 6 اور 7 فروری کو بھی ڈی سی کی منظوری لازم ہوگی پتنگ بنانے یا فروخت کرنیوالوں کیلئے 1000روپے رجسٹریشن فیس ،نئے قواعد

 لاہور (آئی این پی) حکومتِ پنجاب نے نئے سال سے پتنگ بازی کے لیے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کے مطابق فی الحال پتنگ بنانے یا اڑانے کی عمومی اجازت نہیں ہے ، تاہم 6 اور 7 فروری کو ضلعی کمشنرز (ڈی سی) کی اجازت سے پتنگ بازی کی جا سکے گی۔نئے قواعد کے تحت ایک مقررہ سائز سے بڑی پتنگ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پتنگ سازی اور پتنگ بازی کے لیے مخصوص کاغذ اور ڈور کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ پتنگ بنانے یا فروخت کرنے والوں کے لیے ایک ہزار روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے اور ڈی سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی شخص پتنگ نہ بنا سکے گا اور نہ ہی بیچ سکے گا۔ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاع دینے والے شہری کو 5 ہزار روپے انعام دیا جائے گا، تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ہو سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں