طارق جہانگیری کی ڈگری فیصلے کیخلاف اسلام آبادمیں وکلا کی ہڑتال

طارق جہانگیری کی ڈگری فیصلے کیخلاف اسلام آبادمیں وکلا کی ہڑتال

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )طارق محمود جہانگیری کو عہدہ سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آبادبارکی ہڑتال کی کال پر عدالتی کارروائی کا جزوی بائیکاٹ کیا گیا ۔

 ضلع کچہری میں تقریباً 30 سے 40 فیصد کیسز میں وکلائپیش ہوئے ، عدالت میں پیش ہونے والے وکلائمیں بھی بیشتر نے ہڑتال کی بنیاد پر التوا مانگا ۔ 60 سے 70 فیصد وکلائہڑتال کے باعث عدالتوں میں پیش ہی نہیں ہوئے ، صدر بار چودھری نعیم علی گجر و بار انتظامیہ نے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں