اسلام آبادہائیکورٹ:طارق جہانگیری ڈیوٹی روسٹرسے فارغ،جسٹس کیانی کاڈویژن بینچ غیرفعال

اسلام آبادہائیکورٹ:طارق جہانگیری  ڈیوٹی روسٹرسے فارغ،جسٹس کیانی  کاڈویژن بینچ غیرفعال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا،طارق محمود جہانگیری کو ججز روسٹر سے نکال دیاگیا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار آفس سے جاری ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے تین ڈویژن بینچ اور 6 سنگل بینچ کیسز کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے ،طارق محمود جہانگیری کی برطرفی سے جسٹس محسن اختر کیانی کا ڈویژن بینچ غیر فعال ہوگیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس خادم حسین سومرو آئندہ ہفتے دستیاب نہیں ہونگے ، پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس اور جسٹس اعظم خان،دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیازپرمشتمل ہوگا جو صرف ٹیکس سے متعلقہ کیسز کی سماعت کرے گا،تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے ،ڈیوٹی روسٹر 22 اور 23 دسمبر کیلئے جاری کیاگیا،24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں