خیبرپختونخوا میں سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع

 خیبرپختونخوا میں سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع

ٹرین کے ذریعے مردان، نوشہرہ ،چارسدہ کو پشاور کیساتھ ملایا جائیگا پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل ،فاصلہ کم ٹریفک مسائل ختم ہو جائینگے

 پشاور (ذیشان کاکا خیل ) خیبرپختونخوا کے 4بڑے شہروں کو ملانے کے لئے سرکلر ریل پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ،سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے 4 بڑے شہروں کو پشاور کے ساتھ ریل کے ذریعے ملایا جائے گا، صوبائی حکومت سرکلر ریل پراجیکٹ پر دو مر احل میں کام کرے گی،مردان، نوشہرہ ،چارسدہ کو پشاور کے ساتھ ٹرین کے ذریعے ملایا جائے گا، منصوبے کی 2022 میں منظوری دی گئی تھی لیکن مالی اور انتظامی مسائل کے باعث منصوبے پر بروقت کام شروع نہ ہوسکا،سرکلر ریل پراجیکٹ کے تحت شہروں کے درمیان فاصلے کم اور ٹریفک کے مسائل ختم ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں