وزیرآباد:مبینہ مقابلہ ،قتل کا ملزم ساتھیوں کی گولی سے ہلاک

وزیرآباد:مبینہ مقابلہ ،قتل کا ملزم ساتھیوں کی گولی سے ہلاک

محسن کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جایاجارہاتھاکہ 3ساتھیوں نے حملہ کردیا فائرنگ سے زخمی ہونیوالا محسن ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگیا،مقدمہ درج

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد کے نواحی گاؤں لنگیانوالی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں کچھ روز قبل ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کرنے والا ملزم مارا گیا ۔بتایاگیاہے کہ پولیس ٹیم لنگیانوالی میں کچھ روز قبل د کان پر بیٹھے ہوے شہری جمیل احمد کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محسن رضا المعروف محسنو کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے 3 ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی ،دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں محسن اپنے ساتھیوں کی گولی کا شکار ہوگیا اورزخمی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے ملزم محسن کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ملزم محسن منشیات فروشی کی سز ا کاٹ کرجیل سے رہا ہو کر آیا تھا اور4 روز بعد اپنے بھائی آفتاب سمیت اعجاز اور ندیم کو گولیاں مار کر زخمی کیا اورشہری جمیل احمد اس واقعہ میں قتل ہو گیا، جس کا مقدمہ تھانہ صدر وزیرآباد میں مقتول جمیل احمد کے بیٹے کی مدعیت میں درج ہوا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں