کچے میں کراچی پولیس اور رینجرز کا آپریشن ،2 ڈاکو ہلاک

 کچے میں کراچی پولیس اور رینجرز  کا آپریشن ،2 ڈاکو ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کچے میں کراچی پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہااور 50 لاکھ روپے سرکی قیمت والے خطرناک ڈاکو چھلو بکرانی سمیت دو بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے ۔

پولیس کے مطابق چھلو بکرانی، بکرانی گینگ کا سرغنہ اور بدنام ڈاکو تنویر اندھڑ کا قریبی ساتھی تھا۔مارا جانے والا ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اوردیگر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں سندھ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا ۔ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کا بدنام زمانہ ڈاکو عبداللہ دشتی بھی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق عبداللہ دشتی ڈاکوؤں میں سردار کے طور پر جانا جاتا تھا اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ جاری آپریشن کے دوران اب تک مارے جانے والے ڈاکوؤں کی تعداد 9ہو چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں