پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ، اہم قانون سازی متوقع

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج  ہو گا ، اہم قانون سازی متوقع

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں آج پیر کے روز اہم قانون سازی متوقع ہے ۔

 پنجاب اسمبلی کے 37ویں اجلاس کی دوسری نشست کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، جس کے مطابق اجلاس آج پیر دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پنجاب پتنگ بازی ریگولیشن بل 2025ء منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پولیس آرڈر (دوسری ترمیم)بل بھی اجلاس میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔اجلاس کے دوران پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ترمیم)بل پر بھی غور کیا جائے گا اور اس کی منظوری کا امکان ہے ۔ایوان میں محکمہ ہاؤسنگ سے متعلق ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی طلب کیے جائیں گے ۔ایجنڈے کے مطابق ارکان اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے جبکہ پانچ تحریکِ التواء کار بھی زیرِ بحث آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں