ملک کے مختلف علاقوں میں 5شدت کا زلزلہ

ملک کے مختلف علاقوں  میں 5شدت کا زلزلہ

اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 102 کلو میٹر تھی ۔

 زلزلے کا مرکز تاجکستان میں تھا، دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکزخضدار سے تقریبا 70 کلومیٹر مغرب میں واقع تھا،زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں