رواں سال پی ٹی آئی نے سارا زور بانی کی رہائی پر لگادیا

 رواں سال پی ٹی آئی نے سارا زور بانی کی رہائی پر لگادیا

دونوں ایوانوں میں مسائل،مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا نہ ہی مظاہرہ عوا می مسائل سے کنارہ کشی ، صرف تنقید برائے تنقید ہی ایجنڈا بنا ئے رکھا

 اسلام آباد (سید قیصر شاہ )رواں سال تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا عوامی مسائل کے حل ،مہنگائی بے روزگاری کے خلاف احتجاج ہوا نہ ہی مظاہرہ ،بس سارا زور بانی کی رہائی کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونے پر ہی لگایا جاتا رہا ،سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ممبران ہر معاملے میں بانی کا تذکرہ لے آتے ہیں جس کے جواب میں حکومتی ممبران بھی ا نہیں ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں ، پی ٹی آئی نے عوا می مسائل سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات پر تنقید برائے تنقید کو معمول بنا لیا کسی بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کو کبھی سراہا نہیں گیا، صرف تنقید برائے تنقید، مخالفت برائے مخالفت ہی کو پی ٹی آئی نے اپنا ایجنڈا بنا رکھا ہے سال بھر یہی تماشا جاری رہا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں