برازیل کے سفیر کی ملاقات

 برازیل کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان میں برازیل کے سفیر اولینتھو ویرا سے ملاقات کی جس میں لائیو سٹاک، ڈیری، گوشت کی پروسیسنگ اور زرعی خوراک کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک مسلم ملک ہونے کے باوجود عالمی حلال گوشت کی منڈی میں پاکستان کا حصہ نہایت کم ہے جبکہ برازیل متعدد مسلم ممالک کو حلال گوشت برآمد کر رہا ہے ۔طارق فاطمی نے زور دیا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ جامع تعاون کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں