سوشل میڈیاپر ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والے ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم منظم قدوس کے خلاف پیکا ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے حکومتی اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھا ۔ملزم کے زیرِ استعمال موبائل فون اور دیگر شواہد ضبط کر لیے گئے ۔ ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ۔