مسیحی برادری آج کرسمس منائے گی

 مسیحی برادری آج کرسمس منائے گی

اسلام آباد (خصوصی رپور ٹر ، سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار آج جوش و خروش سے منائے گی ،ملک میں مذہبی تقریبات منعقد اور ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کرسمس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کرسمس امید، امن اور ہمدردی کا پیغام لے کر آتا ہے ،بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کا ایسا وژن پیش کیا جو آزادی اور سب کیلئے برابری پر مبنی تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے اس مبارک دن پرہم دعاگو ہیں کہ یہ کرسمس مسیحی برادری اور ہمارے ملک کیلئے باعث امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے ۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرسمس محبت، ہمدردی، قربانی اور درگزر جیسے آفاقی اقدار کی علامت ہے ، جو مذہب اور سرحدوں سے بالاتر ہو کر پوری انسانیت کو جوڑتی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کرسمس محبت، قربانی، امن، برداشت اور خدمتِ انسانیت کا عالمی پیغام دیتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرسمس کا دن مسیحی برادری کیلئے نہایت بابرکت اور مقدس حیثیت رکھتا ہے ، جو امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں