گریڈ 20 کی افسر سمیرہ شیخ ڈیپوٹیشن پر وزیراعظم آفس تعینات
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری وزیراعظم آفس کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق پاکستان کسٹم سروس گروپ گریڈ 20 کی افسر سمیرہ شیخ کوڈیپوٹیشن پر وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈپٹی سیکرٹری وزارت فوڈ اینڈ سکیورٹی محمد احمد عثمانی کو یکم جنوری 2026 سے ایک سال کی ریٹائرمنٹ چھٹی دی ، احمد عثمانی یکم جنوری 2027 کو ملازمت سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 کے افسر عاشر محمود کو عارضی بنیادوں پر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی میں تعینات کیا ہے ۔