نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے 7افسروں کی نامزدگی منسوخ
15کی اضافی نامزدگی ،سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے 33افسران نامزد
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 میں ترقی کیلئے 124 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے لیے 7 افسران کی نامزدگی منسوخ اور 15 افسران کی اضافی نامزدگی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، کورس 5 جنوری تا 8 مئی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور میں منعقد ہو گا۔ادھر نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے سروس کیڈر کے 33 افسران کی نامزدگی کی گئی ہے جن میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ اور پولیس گروپ گریڈ 20 کے آٹھ آٹھ افسر، سیکرٹریٹ گروپ کے چار افسر، ان لینڈ ریونیو ،کسٹم سروس، انفارمیشن، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے دو دو افسر اور سندھ حکومت کا ایک افسر شامل ہے ۔