این آر ای سٹیپ ون نتائج کا اعلان، 1473امیدوار کامیاب
نتائج PMDCکی ویب سائٹ پر جاری، سٹیپ ٹو کی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا کامیاب ہونیوالوں میں میڈیکل کے 1467، ڈینٹل کے 6امیدوار شامل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) سٹیپ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر 7076 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جن میں سے 7012 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔ ان میں سے 1473 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔میڈیکل امیدواروں کی کامیابی کی شرح 21.17 فیصد جبکہ ڈینٹل امیدواروں کی کامیابی کی شرح 7.23 فیصد رہی۔ کامیاب امیدوار وں میں میڈیکل کے 1467 اور ڈینٹل کے 6 امیدوار شامل ہیں۔ نتائج پی ایم اینڈ ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ این آر ای سٹیپ ٹو(کلینیکل امتحان) کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، وہ تمام امیدوار جو دونوں مراحل میں کامیاب ہوں گے انہیں ملک کے اندر یا بیرونِ ملک ہاؤس جاب کرنے کے لئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے عارضی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے ۔