PIAمیں 4سال کے دوران116ارب سرمایہ کاری،38جہازوں کا بیڑا:2028میں ادارہ منافع بخش بزنس پلان سامنے آگیاـ
جہازوں کے آپریشنز اورفیول پرنیا ٹیکس ،لیوی، سرچارج عائد ہوگا اور نہ ہی پندرہ برسوں تک ڈیویڈنڈ پر ڈبل ٹیکس لیاجائیگا ہفتہ وار راؤنڈ ٹرپس 240سے بڑھا کر 405کئے جائینگے ، 2029تک سالانہ 40لاکھ کے بجائے 70لاکھ مسافروں کوسہولت کاہدف 26.6ارب روپے ٹیکس واجبات، ایوی ایشن اتھارٹی کے 7ارب بقایاجات، بلیو ایریا میں12ارب کاپلاٹ ہولڈنگ کمپنی کو ٹرانسفر
اسلام آباد(مدثرعلی رانا)پی آئی اے کیلئے چار سالہ بزنس پلان کے مطابق 116 ارب روپے کی سرمایہ کاری اور 38جہازوں کا فلیٹ ہو گا، 2025 اور 2026دو برسوں میں 73ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی، 2027میں 23.2ارب روپے ، 2028میں 11.9اربروپے اور 2029میں 8ارب روپے کی سرمایہ کاری بزنس پلان میں شامل ہے ، 2026تک جہازوں کی تعداد بڑھا کر پچیس ، 2027میں 31 اور 2028تک35جبکہ2029تک 38کر دی جائے گی، بزنس پلان کے مطابق 2025سے 2027تک عارف حبیب گروپ کنسورشیم کو 94.2ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی جبکہ 2028 سے پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن جائے گا ۔دستاویز کے مطابق 2028 اور 2029 کے دوران دو برسوں میں پی آئی اے 32.2 ارب روپے کا بزنس سرپلس ہو جائے گا، بزنس پلان کے مطابق حکومت کی جانب سے پی آئی اے آپریشنز میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی اور تمام ملازمین کو 1 سال تک نوکری پر رکھا جائے گا، ٹیکس مراعات میں جہازوں ، انجن سمیت پارٹس کی خریداری اور لیز پر طیارے حاصل کرنے پر سیلز ٹیکس چھوٹ حاصل ہو گی، کوئی نیا ٹیکس لیوی، ایڈیشنل لیوی، سرچارج جہازروں کے آپریشن اور جہازوں کیلئے فیول پر عائد نہیں کیا جائے گا۔ اگلے پندرہ برسوں تک ڈیویڈنڈ پر ڈبل ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔گزشتہ کوئی ٹیکس، واجبات عائد نہیں کیے جائیں گے ، 26.6 ارب روپے ٹیکس واجبات، ایوی ایشن اتھارٹی کے 7 ارب روپے کے بقایاجات، بلیو ایریا اسلام آباد میں پی آئی اے کا 12 ارب روپے پلاٹ ہولڈنگ کمپنی کو ٹرانسفر کر دیا گیا، ایف بی آر ٹیکس اور ایوی ایشن اتھارٹی کے بقایاجات آئندہ 5 برسوں کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 اقساط میں ادا کئے جائیں گے ۔ 2029 تک پی آئی اے کی بحالی کے جو اہداف بزنس پلان میں شامل ہیں ان کیمطابق ہفتہ وار قومی ایئرلائن 240 راؤنڈ ٹرپس بڑھا کر 405 تک کیے جائیں گے جس کیلئے نئے روٹس اور فریکوئنسی کو بڑھایا جائے گا، اسی طرح 30 سے بڑھا کر 40 ڈیٹی نیشن کا ہدف ہے جس میں یورپ، یوکے ، یوایس کے لانگ روٹ بھی شامل ہونگے ، ایئرلائن ابھی سالانہ 40 لاکھ مسافروں کوسہولت فراہم کرتی ہے جبکہ 2029 تک 70 لاکھ مسافروں کوسہولت فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔