اسلامی یونیورسٹی میں تیندواگھس آیا،طالبات میں خوف وہراس

 اسلامی یونیورسٹی میں تیندواگھس  آیا،طالبات میں خوف وہراس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں گزشتہ رات اچانک تیندوا گھس آیا ، جس سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 انتظامیہ کے مطابق تیندوا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر جھاڑیوں میں دیکھا گیا، جسکے بعد انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے تمام یونٹس فوری بند کرکے وائلڈ لائف حکام اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔وائلڈ لائف بورڈ حکام کے مطابق تیندوے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے قدرتی حیات ہیں ،رات کے اوقات کار میں مسکن کے لحاظ سے تیندوے کا دائرہ حرکت 20-30 مربع کلومیٹر تک ہو سکتا ہے ،تیندوے انسانی موجودگی سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں، ہمیں بھی ذمہ دارانہ ہم آہنگی اختیار کرنا ہوگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں