سٹریٹجک اوراقتصادی مفادات کیلئے پالیسی اقدامات ناگزیر:اسحاق ڈار

 سٹریٹجک اوراقتصادی مفادات کیلئے  پالیسی اقدامات ناگزیر:اسحاق ڈار

اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی اجلاس ہوا۔

 دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وزارت کے سینئر حکام کے ہمراہ نائب وزیراعظم کو حالیہ سفارتی مصروفیات خارجہ پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پاکستان کے سٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے کلیدی پالیسی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے تارکین وطن کو خدمات کی فراہمی اور انہیں قونصلر معاملات میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بہترین بین الاقوامی طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں