پی آئی اے کے باقی 25فیصد شیئر بھی خریدنا چاہتے :عارف حبیب

پی آئی اے کے باقی 25فیصد شیئر  بھی خریدنا چاہتے :عارف حبیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں ہر شخص چاہتا ہے کہ سیاسی اختلافات بات چیت سے حل ہوں، تمام سٹیک ہولڈرز، جماعتوں کو اس ڈائریکشن میں کام کرنا چاہیے ۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ ہم اپنے گروپ میں کاروباری افرادکی وزیراعظم، فیلڈمارشل سے ملاقات کی بات کرتے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بھی بات کرتے ہیں، مزید بھی کریں گے ۔ پڑوسیوں سے بھی تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ پی آئی اے کے باقی25فیصد شیئر خریدنے میں بھی دلچسپی ہے ، ہم مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں، مقررہ وقت میں کوئی فیصلہ کریں گے ، ہماری تجویز تھی کہ حکومت100فیصد شیئر فروخت کرے ۔ فوجی فرٹیلائزر بھی پی آئی اے کی خریداری کا حصہ بنے گا، اگر ہمارے پاس40فیصد شیئرز ہوں تو فوجی فرٹیلائزر 39.9فیصد شیئر لے سکتاہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرلائن کی سروسز کو عوام کیلئے بہتر بنانے کا مقصد ہوناچاہیے ، پی آئی اے کے روٹس کم ہیں،یہ بڑھانے سے سہولیات ہوں گی، فلائٹس کم دستیاب ہوتی ہیں، بہتر کرکے مزید سہولیات دی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں