چیئرمین نیب کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات ناجائز قبضوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

چیئرمین نیب کی ایڈووکیٹ  جنرل پنجاب سے ملاقات  ناجائز قبضوں پر تفصیلی تبادلہ خیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز سے چیئرمین قومی احتساب بیورو جنرل (ر)نذیر احمد بٹ نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے موثر اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے قومی وسائل کے ضیاع کے  مترادف ہیں، جن کے خلاف بلاامتیاز ، قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں نیب اور پنجاب حکومت کے مابین باہمی تعاون کو مزید مو ثر بنانے پر زور دیا گیا تاکہ کارروائیوں میں تیزی اور شفافیت لائی جا سکے ۔ملاقات میں ناجائز قابضین سے سرکاری زمینیں واگزار کرانے کیلئے جامع اور قابلِ عمل لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں