کیمبرج :پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر گھر میں گھس کر حملہ ،ناک اور جبڑا فریکچر

کیمبرج :پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر پر گھر  میں گھس کر حملہ ،ناک اور جبڑا فریکچر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر پر برطانیہ میں قاتلانہ حملہ کردیاگیا۔پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر شہزاد اکبر کے کیمبرج میں واقع گھر میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

 ایک 25 سے 30 سال کے حملہ آور نے مسلسل ان کے چہرے پر مکے  مارے جس سے ان کی ناک اور جبڑا فریکچر ہو گئے ، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مقامی پولیس نے تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں اور تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں