ڈیرہ مراد جمالی :دھماکے سے ایک فٹ ریلوے ٹریک تباہ

ڈیرہ مراد جمالی :دھماکے سے ایک فٹ ریلوے ٹریک تباہ

پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،علاقے کی مکمل نا کہ بندی

ڈیرہ مراد جمالی (اے پی پی) دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا گیا ، صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود پٹ فیڈر بیرون میں دھماکے سے ٹریک کو ایک فٹ تک نقصان پہنچا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل نا کہ بندی کردی ۔ علاہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر ٹریک کی مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں