عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی میت تدفین کیلئے آج کراچی پہنچے گی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی میت تدفین کیلئے لندن سے پاکستان روانہ کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ شمائلہ عمران فاروق کی میت آج جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کراچی پہنچے گی۔ شمائلہ عمران فاروق کی تدفین کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔