اسلام آباد بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

 اسلام آباد بلدیاتی الیکشن  پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی کی  تاریخ میں توسیع کی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اسلام آباد نے چیف الیکشن کمشنر کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں تین روزہ توسیع کی باضابطہ درخواست کردی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری بلدیات کمیٹی انجم شہزاد تنولی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو درخواست دی گئی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر مقرر کرنے کی استدعا کی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر کو مقامی تعطیل کے باعث انتخابی عمل متاثر ہو گا لہٰذا الیکشن کمیشن سے شفافیت اور منصفانہ عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانے کی اپیل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں