ایف سی کا وادی تیراہ میں میڈیکل کیمپ مریضوں کا معائنہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ نے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں مسلسل پیش پیش ہے۔ اسی سلسلے میں فرنٹیئر کور کی جانب سے وادی تیراہ کے علاقے مہربان کلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ کے دوران مجموعی طور پر 700 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں موجود ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ مختلف امراض کے لئے مفت ادویات بھی مہیا کی گئیں ،میڈیکل کیمپ میں مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا ، مقامی آبادی نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ،وادی تیراہ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ اور مفت ادویات کی فراہمی جیسے اقدامات علاقے میں صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔