محکمہ جیل خانہ جات کے 3افسرتبدیل ،عابد علی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ آباد تعینات
لاہور (اے پی پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات کے 3 افسروں کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عابد علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد ،شوکت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ملتان اور محمد نوید اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی تعینات کردیاگیا۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔