دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردوں کا ان کی قبروں تک تعاقب کرنا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔۔۔
پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے موجودہ حکومت قائد اعظم کے نظریات کے مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے جس کی راہ میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹریکٹر شیخ ناصر محمود، شیخ محمد ندیم، شیخ یاسر، شیخ آصف و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے اور پوری قوم کی افواج پاکستان کو حمایت حاصل ہے۔