آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع
مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی نورین عارف ، مرتضیٰ گیلانی ، مصطفی بشیر دیگر نے درخواستیں جمع کرادیں
مظفرآباد(اقبال میر)پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر میں آمدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،امیدواران کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کر انے کا سلسلہ جاری ،سابق وزرائے حکومت نورین عارف ، مرتضیٰ گیلانی ، مصطفیٰ بشیر سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کروا کردیں ،مسلم لیگ ن کی طرف سے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر مقرر کررکھی ہے ۔