ریاست مخالف بیانیہ : عادل راجا پر پابندی، فورتھ شیڈول میں شامل

ریاست مخالف بیانیہ : عادل راجا پر پابندی، فورتھ شیڈول میں شامل

اسلام آباد (دنیا نیوز) حکومت نے ریاست مخالف بیانیہ پر عادل فاروق راجا پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی۔

وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجا کی پروسکرپشن کی منظوری دے دی جس کے بعد ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔وزارت داخلہ کے مطابق عادل فاروق راجا پر یہ پابندی ریاست مخالف سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کے الزامات کے تحت عائد کی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی شق 11EE کے تحت عمل میں لائی گئی۔وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں