سیاسی کارکن،جمہوریت آزاد نہیں اوربلوچستان ایک قید خانہ بن چکا:مولاناہدایت الرحمن

سیاسی کارکن،جمہوریت آزاد  نہیں اوربلوچستان ایک قید خانہ  بن چکا:مولاناہدایت الرحمن

کوئٹہ(آن لائن)جماعتِ اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ آج بھی سیاسی کارکن، جمہوریت آزاد نہیں اور پورا بلوچستان ایک قید خانے کی شکل اختیار کر چکاہے۔

سیاسی کارکنوں کی آزادی,بارڈرزتجارت کھولنے  ,لاپتا افرادکی بازیابی چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل بندکرنے ,بدامنی اوربدعنوانی کاخاتمہ ہمارے مطالبات ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیہ ریسٹ ہا ئوس حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان میں نہ آزادانہ سفر ممکن ہے ،نہ سڑکوں پر بات کی اجازت ہے اور نہ ہی سیاسی جدوجہد کی آزادی حاصل ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں