ایک شخص کے پیچھے تحریک انصاف سیاست برباد نہ کرے ، مراد شاہ

ایک شخص کے پیچھے تحریک انصاف  سیاست برباد نہ کرے ، مراد شاہ

سکھر(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک شخص کے پیچھے اپنی سیاست برباد نہ کرے، عوام نے اسے ووٹ احتجاج کے لیے نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر نصر اللہ بلوچ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے کبھی سیدھی بات نہیں کرتے ، الٹی باتیں کرنا ان کا وطیرہ ہے ۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کسی اور جیل منتقلی کا مجھے علم نہیں، ایسی باتیں کبھی بھی حقیقت نہیں ہوتیں، انہوں نے کہا کہ ہم کام کرکے دکھائے ہیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ سے زائد گھر بن چکے ہیں، دنیا میں صرف آٹھ لاکھ گھر بنانے کا ریکارڈ تھا، لیکن ہم نے دس لاکھ گھر بنادیئے ہیں اور مزید نو لاکھ پر کام چل رہا ہے ، ورلڈ بینک کے تعاون سے ہم نے دو لاکھ گھروں کو سولر دینے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار گھروں کو سولر دے چکے ہیں، چالیس ہزار گھروں کو جلد سولر دیں گے۔ اس کے علاوہ ڈھائی لاکھ سولر ہوم مزید دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، سندھ کے ساڑھے چار لاکھ گھروں کو سولر دینا بلاول بھٹو کے سستی بجلی دینے کے اعلان کا ہی حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں