آلودگی کاباعث سرکاری بسوں کیخلاف کارروائی کا حکم

 آلودگی کاباعث سرکاری بسوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیرات میں ایس او پیز پر عملدرآمدکرائیں :لاہور ہائیکورٹ پارکس کی بحالی اور درختوں پر رپورٹس طلب ،سموگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس شاہد کریم نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں ،آلودگی کا باعث بننے والی پولیس اور تعلیمی اداروں سمیت سرکاری بسوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں جاری تعمیرات میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،پی ایچ اے پارکس کی بحالی اور درختوں کے متعلق رپورٹس آئندہ سماعت پر پیش کی جائے ۔ تحریری حکم میں کہاگیاہے کہ ایل ڈی اے نے ناصر باغ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی،ایل ڈی اے نے ناصر باغ کے منصوبے سے متعلق تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کی رپورٹ دی ،رپورٹ کے مطابق کمیٹی ناصر باغ پروجیکٹ میں ارکان کے ساتھ رابطے اور ناصر باغ پروجیکٹ پراپنی رائے دیگی،کمیٹی آئندہ سماعت پر ناصر باغ کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرے ۔عدالت نے سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں