ظفروال :خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا
نارووال ،ظفروال (نمائندہ دنیا)نارووال کے موضع ننگل جمشید کی رہائشی خاتون نے ڈلیوری کیلئے ہسپتال لیجائے جانے کے دوران ریسکیو ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دیدیا۔
خاتون گلنار زوجہ محسن رضا کی کال پر ریسکیو ٹیم اسے ہسپتال لے جا رہی تھی کہ راستے میں ہی مریضہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمبولینس کے اندر ہی کامیابی کے ساتھ نارمل ڈلیوری مکمل کروا دی۔ ماں اور نومولود دونوں کی حالت تسلی بخش ہے ۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدزچہ و بچہ کو مزید چیک اپ اور طبی نگرانی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔