لکی مروت:نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید

لکی مروت:نامعلوم افراد کی  فائرنگ، اے ایس آئی شہید

لکی مروت (این این آئی) لکی مروت کی تحصیل غزنی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق4نامعلوم افراد نے اڈہ وانڈہ جوگی کے قریب پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، مسلح افراد نے اے ایس آئی ممتاز علی کو پک اپ گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا، شہید ٹانک میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کے والد بھی پولیس سے سب انسپکٹر ریٹائرڈ ہیں۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان ٹانک کے کچے راستے ملاگان سائیڈ سے آئے اور اسی راستے سے فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں