بینک اکاؤنٹس فراڈ میں ملوث جعلی سم ایکٹیویشن گینگ گرفتار
لاہور(آئی این پی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی طریقوں سے ڈپلیکیٹ سمز نکلوا کر متعدد بینک صارفین کو قیمتی سرمائے سے محروم کرنے والا گینگ پکڑلیااور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقا ت تیز کردی ہیں۔
ملزم عثمان، نیئر اور ریاض نادرا لنک ایم بی وی ایس سسٹم استعمال کر کے شہریوں کی جعلی سمز جاری کرتے تھے ، ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم ٹرانسفر کی جاتی تھیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گینگ سے سم ڈیوائسز سمیت مشتبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔