ایف بی آر کے 4 افسر قواعد کی خلاف ورزی پر معطل
لاہور میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیو سمیع اللہ اور سینئر آڈیٹر راشد محمود کو معطل کردیا گیا آفس سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد عبدالحء،انسپکٹر ان لینڈ ریونیو سکھر شاہزیب بھی شامل
لاہور(نیوز رپورٹر )ایف بی آر کے 4افسروں کو قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سول سرونٹس (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن)رولز 2020 کے تحت اختیارات استعمال کرکے احتسابی عمل کو مزید مؤثر بناتے ہوئے مختلف دفاتر میں تعینات چار افسروں کو فوری طور پر معطل کیا ، جن میں ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے آفس سپرنٹنڈنٹ (بی ایس-16) عبدالحء، ریجنل ٹیکس آفس سکھر کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو شاہزیب ، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ لاہور کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو سمیع اللہ ،اور ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے سینئر آڈیٹر (ٹی ایس-17) راشد محمود شامل ہیں، تمام افسروں کو قواعد کے تحت 120 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق یہ کارروائیاں مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں۔