نائب وزیراعظم سے ملاقات

 نائب وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں حکومت کے عزم کو سراہا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے عوامی فلاح پر مبنی ترقی کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں