سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے جسٹس خالد یوسف نے حلف اٹھا لیا
مظفرآباد (نمائندہ دنیا) آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے نو تعینات جج جسٹس خالد یوسف چودھری نے حلف اٹھا لیا جس سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہو گئی۔
چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چودھری سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین ،بار کونسل اور آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و نمائندگان، سیکرٹریز حکومت سمیت وکلاء نے نے شرکت کی۔