پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا : اسحاق ڈار

پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا : اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات ،بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس، وزیراعظم کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد(دنیا نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے اسحاق ڈار کو نئے سال کی مبارکباد دی، اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد دی اور چین کی مضبوط حمایت کو سراہا۔اسحاق ڈار نے چین کے تمام بنیادی معاملات پر پاکستان کی بھرپور اور غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر مکمل کاربند رہے گا۔

پاکستان چین کو پورے چین کی واحد جائز نمائندہ حکومت تسلیم کرتا ہے ، پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس انیس سے 23جنوری 2026 تک سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ڈیووس میں آنے والے عالمی سربراہانِ مملکت، حکومتوں اورمعروف مالیاتی و کاروباری اداروں کی قیادت سے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں