ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کیلئے کلاس لائسنس کا اجراشروع

ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی  کیلئے کلاس لائسنس کا اجراشروع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ٹی اے نے مقامی کاروباری مواقع کو فروغ دینے اور ملک بھر میں براڈبینڈ سہولیات میں بہتری کے لیے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کے اجراء کا آغاز کر دیا۔

کلاس لائسنس دس سال کی مدت کے لیے جاری کیا جائے گا۔ درخواست گزار کو ابتدائی طور پر ایک مرتبہ کی فیس تین لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ پہلے سال کے لیے سالانہ لائسنس فیس ایک لاکھ روپے ہوگی جو ابتدائی فیس کے ساتھ لائسنس کے مؤثر ہونے سے قبل ادا کرنا لازم ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں