الف جان ڈی جی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ، غلام مجتبیٰ جوئیہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ تعینات
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر غلام مجتبیٰ جوئیہ کو 15 جنوری 2026 سے جوائنٹ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ و ثقافت تعینات کیاہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کی روشنی میں گریڈ 20 کے افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں ،گریڈ 20 کے افسر الف جان آفریدی کو بطور ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے ،گریڈ 20 کے افسر عثمان جاوید لون کا فنانس ڈویژن ملٹری فنانس ونگ میں بطور فنانشل ایڈوائزر تبادلہ کردیاگیاہے ۔ادھر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری (انتظامی امور)سعید احمد میتلا کو قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔