گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ، تجدید کیلئے نادراکا ای سہولت منصوبہ

گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ، تجدید کیلئے نادراکا ای سہولت منصوبہ

ابتدا میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ،کراچی میں18 ای سہولت فرنچائزز کاآغاز 9500سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہوں گی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)نادرا نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع کردیا،گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے ممکن ہوگی،نادرا خدمات عوام کے گھروں کے قریب لانے کے لئے نیا متبادل سروس چینل متعارف کرادیاگیا،پائلٹ منصوبے کا آغاز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کر دیا گیا،ابتدائی مرحلے میں 18 ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ہونگی،ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا،خدمات نادرا کی مقررہ فیس پر ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی ہوگی،ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ،9500 سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہوں گی،ناخواندہ شہریوں اور سمارٹ فون نہ رکھنے والوں کے لئے سہولت،نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل میں کمی آئے گی،پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی،ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں