73 کا آئین دفن ہوگیا

73 کا آئین دفن ہوگیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماحافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا ہے ۔دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں