پی ٹی اے کی صارفین کو غیر قانونی موادشیئر نہ کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے کی صارفین کو غیر قانونی  موادشیئر نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(دنیا رپور ٹ)پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد شیئر کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ صارفین غیر قانونی آن لائن مواد شیئر کرنے سے اجتناب کریں۔۔۔

غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیوں پر کارروا ئی کی جا سکتی ہے ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین، کسی بھی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد، دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹا پراپیگنڈا، فحش، غیر اخلاقی مواد اور جعلی خبروں کی تشہیر پیکا ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی اور قابلِ گرفت جرم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں