بلوچستان : ہرنائی سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ (کرائم رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 4نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
گزشتہ روز زندہ پیر بائیس میل کے قریب پہاڑوں سے 4 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں، لیویز عملے نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاشوں قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔