پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا ، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اے پی پی،دنیا نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی اور سٹراٹیجک تعاونپر مبنی سدا بہار شراکت داری کے حامل ہیں اور پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تائیوان سے متعلق حالیہ پیش رفت اور تائیوان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ریمارکس پر پاکستان کے موقف کے بارے میں استفسار کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی اور سٹراٹیجک تعاون پر مبنی سدا بہارشراکت داری کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام معاملات بشمول تائیوان پر چین کی مستقل ، غیر متزلزل بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے گا اور وہ تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے ۔