کرتار پور:نوجوان نے دریائے راوی سے 65کلو وزنی مچھلی پکڑ لی
عیسیٰ چوک (نامہ نگار )شکرگڑھ کے علاقے کرتارپور کے قریب دریائے راوی سے ایک شہری نے 65 کلو گرام وزنی دیوہیکل مچھلی پکڑ لی۔
مچھلی پکڑنے والے نوجوانکا نام عارف بتایا گیا ہے ۔عارف کے مطابق مچھلی کا وزن 65 کلو ہے اور یہ اچھی نسل کی مچھلی ہے جس میں صرف ایک کانٹا ہوتا ہے ۔ نوجوان مچھلی کو فروخت کرنے کے لیے شکرگڑھ کی مچھلی منڈی پہنچ گیا، جہاں اب تک اس کی قیمت 90 ہزار روپے لگ چکی ہے ۔نوجوان کا کہنا ہے کہ اگر مچھلی کی قیمت ایک لاکھ روپے تک پہنچی تو ہی وہ اسے فروخت کرے گا۔ دیوہیکل مچھلی کو دیکھنے کے لیے مچھلی منڈی میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔