چور دروازے نہیں، عوامی رائے سے تبدیلی لائینگے :حافظ نعیم

 چور دروازے نہیں، عوامی رائے سے تبدیلی لائینگے :حافظ نعیم

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چھینا گیا:امیر جماعت اسلامی محلہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا:منعم ظفرخان ،بلدیاتی کنونشن سے خطاب

کراچی (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ ہم کسی سازش اور چور دروازے کے ذریعے سے انقلاب نہیں لانا چاہتے بلکہ عوام کی رائے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں،جنریشن زی سے تعلق استوار کرنے کیلئے منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین اپنی پوزیشن کا استعمال کریں اورانہیں جماعت اسلامی میں شامل کریں ، پنجاب سمیت پورے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام بنانے کی تحریک زور پکڑرہی ہے ، کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو چھینا گیا،ہمارے میئر کا راستہ روکا گیااور عام انتخابات میں فارم 47کے ذریعے مسترد شدہ لوگوں کو مسلط کردیا گیا ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے منتخب مردوخواتین نمائندوں کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ پنجاب میں پنجاب کو اون کرنے کیلئے تو لوگ موجود ہیں لیکن سندھ میں کراچی کو کوئی اون کرنے کوتیار نہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ سال 2026 میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں مزید تیزی لائیں گے ،ممبران کی تعداد میں اضافہ اور محلہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں