لاہور:مختلف اعزازی قونصل جنرلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
لاہور(خبر نگار)لاہور میں مختلف ممالک کے اعزازی قونصل جنرلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد منشیات کے خلاف جدوجہد میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی جانب سے مقامی ہوٹل میں مختلف سفارتخانوں کیلئے تعینات اعزازی کونسل جنرلز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، رومانیہ کے نامزد اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر قیصر رفیق، جاپان کے اعزازی قونصل جنرل ندیم شاہ، مالٹا کے اعزازی قونصل جنرل حسن محمود زیدی، کوسوو کے اعزازی قونصل جنرل زاہد انجم، کرغیزستان کے اعزازی قونصل جنرل مہر کاشف یونس ،چیئرمین گفٹ یونیورسٹی انور ڈار، چیئرمین جی بی سی احمد لون ، وائس چیئرمین سید محسن سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔